

Loading content...
اجابت کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی کوئی مومن بھائی بلائے تو لبیک کہنا فرض ہے، یعنی مدد کیلئے یا دعوت کیلئے یا کسی کام کیلئے، بس وہ جب بھی بلائے تو اس کی آواز پر جانا فرض ہے خصوصاً کسی کارخیر کیلئے بلائے تو جانا اوجب ہوجاتا ہے ،اسی طرح حقوقِ والدین میں سے یہ حق بھی ہے کہ اگروہ نمازِ نوافل کے دوران تمہیں بلائیں تو نماز توڑ دو اور ان کی آواز کا جواب دو، اسی سے حق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو سمجھا جا سکتا ہے کہ جب والدین کا یہ حق ہے تو مرکز عالمین ذات پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کا کیا حق ہوگا؟ ان کا حق ان کی جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر ہے، کہ اگر وہ نماز واجب کے دوران آواز دیں تو نمازِ واجب کا ترک کرنا واجب ہے، خصوصاً جب نصرت کیلئے بلائیں تو جملہ واجبات ساکت ہوجاتے ہیں، اور ان کی نصرت ہی واجب اول رہ جاتی ہے، اس دور میں ہمارے وارث زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہمیں مسلسل بلا رہے ہیں کہ کون ہے جو ہمارے لئے ہمارے راستے کو اختیار کرے اس آواز پر لبیک کہنا واجب ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار