

Loading content...
مومن پر مومن کا ایک یہ بھی حق ہے کہ وہ اس پر نیک گمان کرے، جتنا ہو سکے اس کے قول فعل کی نیک تاویل کرے، مومن مومن کے بارے میں آپٹا مسٹک مائینڈڈ (Optimistic Minded) رہے، اس سے نیکی کی توقع رکھے، اور اس سے کوئی زیادتی ہوجائے تو اسے نیکی پر محمول کرے، جب ایک مومن کے بارے میں یہ حکم ہے تو پھر مالک ِمطلق کا ہم پر کیا حق ہوگا؟اس لئے ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے مالک ِکل عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں ہمیشہ یہ یقین رکھیں کہ ان کی ذات پاک ہماری خیر ہی چاہتی ہے، کیونکہ دنیا میں ہم پر آنے والی آزمائشیں انہی کی طرف سے آتی ہیں اور جملہ نعمات بھی انہی کی طرف سے آتی ہیں، یہ میٹھے کڑوے لمحات انہی کی طرف سے آتے ہیں، اور ہمیں یہ یقین رکھنا واجب ہے کہ اگر کوئی کڑوا لمحہ انہوں نے دیا ہے تو یہ ہمارے لئے مفید ہوگا، جیسے ڈاکٹر کوئی کڑوی دوا دیتا ہے تو اس میں بھی ہمارا ہی فائدہ ہوتا ہے ،یہ کلیہ ہے کہ اچھوں سے ہمیشہ اچھائی ہی صادر ہوتی ہے، اور جو خیر کل ذات ہے، اس پر بدگمانی کیسے جائز ہو سکتی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار