

Loading content...
مومن پر دوسرے مومن کا یہ بھی حق ہے کہ اس سے مشورہ کرنے کے بعد اس کے خلاف ہرگز نہ کرے، چاہے اس میں اس کا نقصان ہی کیوں نہ ہو، ہم پر بھی یہ فرض واجب ہے کہ جب ہمیں مالک مطلق کی رضا کا انکشاف ہوجائے تو اس کے خلاف ہرگز نہ کریں اور یہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کی رضا نیکی میں ہے اور ہر برائی ان کی رضا کے خلاف ہے ،دوسری شق یہ ہے کہ جب ہم استخارہ کرتے ہیں تو گویا اپنے مالک مطلق شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے اس بارے میں مشورہ لیتے ہیں اور جب ہم استخارہ کر لیں تو پھر اس کے خلاف ہرگز نہ کریں اس میں چاہے ہمارا نقصان ہی کیوں نہ ہو جائے، استخارہ کے بارے میں یہ فرمان ہے کہ ہم اپنی اولاد کو استخارہ اس طرح تعلیم کرتے ہیں کہ جس طرح قرآن تعلیم کرتے ہیں کیونکہ استخارہ بھی ایک وحی اِلٰہی کی طرح ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار