

Loading content...
سخط رضا کی ضد ہے، مومن کا دوسرے مومن پر یہ بھی حق ہے کہ اس کی رضا کے خلاف کام نہ کرے، اس کے ناپسندیدہ کام نہ کرے، جب تک کہ وہ رضائے اِلٰہی کے خلاف حکم نہ دے، ورنہ مومن کی نافرمانی کرنے والا گنہگار ہے ،اب اس سے استنباط کیا جا سکتا ہے کہ اپنے مالک عجل اللہ فرجہ الشریف کی نافرمانی کرنے والا کون ہے؟ اس لئے مومنین پر یہ بھی فرض ہے کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں کہ جو مالک زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی رضا کے خلاف ہو جبکہ ان کا ہر حکم عین حکم خدا ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار