

Loading content...
اقبال ادبار کی ضد ہے اور ادبار کے معنی ہیں بے توجہی کرنا یا پشت پھیرنا یا بے رخی کرنا ،انہی باتوں سے مومن کے بارے میں منع فرمایا گیا ہے حکم یہ ہے کہ نہ مومن سے بے رخی کریں نہ بے توجہی سے بات سنیں اور نہ ہی اس سے منہ موڑیں ،اسی سے مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کے حق پر استدلال کیا جا سکتا ہے کہ ہمیں ان کی بارگاہ میں حضورِ قلب سے حاضر ہونا چاہیے، ان کے فرامین کو توجہ سے سننا چاہیے، یعنی ان پر عمل کرنا چاہیے اور ان کے فرامین سے بے رخی نہیں کرنا چاہیے، اور ان کی کسی بات کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے اور نہ ان کی بات سے بے رخی کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار