

Loading content...
مومن کے حقوق میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسے ایسے ناموں سے پکاریں یا بلائیں کہ جو خود اسے پسند ہوں، ایسے ناموں سے اس کا ذکر کریں جو اس کی ذات کو اچھے لگتے ہوںہمارے ماحول اور معاشرہ میں مہذب لوگوں میں تو آپس کے تخاطب کیلئے اعزازات والقاب موجود ہیں مثلاً افسر ماتحت کے مابین یہ القاب رائج ہیں جناب عالی یا سر (Sir) عدالتوں میں مائی لارڈ (My Lord) اور عام لوگوں میں جناب یا سائیں یا صاحب کا استعمال عام ہے، یا پھر ملک صاحب، مہر صاحب، میاں صاحب، میر صاحب، خان صاحب، مخدوم صاحب، یا دیوان صاحب کا استعمال ہوتا ہے، یا پھر قوم کے حوالے سے بات کی جاتی ہے مثلاً نقوی صاحب، رضوی صاحب، موسوی صاحب، جسکانی صاحب، رجبانہ صاحب، بھٹی صاحب وغیرہ جیسے احترامیہ القاب واعزازات کا استعمال عام ہے، یعنی یہ دیکھا جاتا ہے کہ جو جس طرح مخاطب ہونا پسند کرتا ہے، اسے اسی طرح سے مخاطب کیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار