

Loading content...
شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حق پر اسی سے استدلال واستنباط کیا جا سکتا ہے کہ ہمیں ان کی ذات پاک کا کس طرح ذکر پاک کرنا چاہیے ،کیا بلا القاب یابلا صلوات ذکر پاک کرنا چاہیے؟ کیا ان کی ذات پاک کیلئے واحد کا صیغہ استعمال کرنا چاہیے؟ حالانکہ شرفاء کی محفلوں میں اسے جہالت اور بے ادبی مانا جاتا ہے، اور تو اور تیرا جیسے الفاظ کی مہذب محفلوں میں گنجائش نہیں ہوتی، اس لئے ہم پر یہ بھی فرض ہے کہ ہم اپنے مالک پاک کا ذکر پاک انتہائی ادب واحترام سے کریں اور ان کی شان کے مطابق کریں، ورنہ ہم گنہگار اور گستاخ قرار پائیں گے ،کیونکہ گستاخی تو مومن کے حق میں بھی گناہ ہے چہ جائیکہ خود مالک المومنین عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں خدا نہ کرے سرزد ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار