

Loading content...
اصول یہ ہے کہ فضل ہمیشہ غیر کے مقابلہ میں ہوتا ہے کیونکہ انسان کی اپنی ذات بھی تو اس مومن بھائی کی غیر ہی ہوتی ہے، اس لئے اسے اپنی ذات پر ترجیح دینا بھی فضل وتفضل کے دائرے میں آتا ہے ،انہی حقوق سے اپنے پاک مالک شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حق پر استدلال کر لیں کہ ایک تو اپنے مالک پاک کو ظاہراً اور باطناً مالک ومحترم سمجھنا ہے ساتھ ہی ان کے جملہ منسوبات کا احترام کرنا بھی واجب ہے ،مثلاًان کی ذات پاک کا، ان کے اسمائے پاک کا، ان کے منسوبات مثلاً علم پاک، یا ان اشیاء کا جو ان کی ذات سے کسی حوالے سے منسوب ہوں اور مومن بھی تو انہی کی ذات سے منسوب ہے، اس کا احترام کرنا، یہ ان کی ذات کا اکرام ہے، اور ان کے ذکر پاک کو جملہ اذکار پر ترجیح دینا، ان کی دعا پر جملہ دعائیں قربان کرنا، اپنی ضروریات پر ان کے مقصد کو ترجیح دینا ،باقی پاک ذوات کے ذکر پاک پران کے ذکر پاک کو فضیلت دینا، یہ اس ذات کے فضل وتفضل کے ضمن میں آتا ہے اور امام زمانہ ہونے کے ناطے سے یہ ان کا ہماری گردنوں پر حق ہے جس کی ادائیگی ہمارے اوپر فرض ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار