

Loading content...
فضل کے معنی ہیں دوسروں پر ترجیح دینا،مثلاً ایک مومن بھائی کو اس کی عدم موجودگی اور موجودگی میں صاحب عزت سمجھنا اجلال ہے، اور جب وہ آکر ملے تو اس کی عزت وتکریم کرنا، اس کے منسوبات کا احترام کرنا، اس کی اولاد کی نوکروں کی اس کے جانوروں کی اور تحائف وغیرہ کی عزت کرنا، اس کی ہربات کو اہمیت دینا اس کی بات نہ ٹالنا اور اس کے معاملے میں فیاضی سے کام لینا اکرام کہلاتا ہے، اور جب اس کے مقابل بھی کوئی موجود ہوتو تب اسے دوسروں پر ترجیح دیناا ور اس کے ساتھ امتیازی سلوک ومہربانی کرنا یہ تفضل ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار