

Loading content...
انصاف یہ ہے کہ جو تو اپنے لئے پسند کرتا ہے، وہی اپنے بھائی کیلئے پسند کر جو رویہ، جو سلوک، جو طرزِ معاشرت، جو اسلوبِ کلام تو اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کیلئے جائز رکھ ،یہ تو ایک عام مومن بھائی کے معاملہ میں حکم ہے، اب حق تو یہ تھا کہ اپنے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے ہم اس سے بدرجہ ہا بہتر پسند کرتے، مگر اتنا نہ سہی تو اتنا تو ہونا لازم ہے کہ اپنے جیسا حق تو انہیں دیاجائے مثلاًکیا کوئی آدمی یہ پسند کرتا ہے کہ کوئی بھائی اس کی شان سے گرا ہوا رویہ رکھے؟ مومن بھائی سے انصاف کرنے والے کو خالق نے جنت کی ضمانت دی ہے تو جو اپنے مالک شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ انصاف کرے اس کا مقام کیاہوگا؟ اور انصاف نہ کرنے والے کی سزا کیا ہوگی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار