

Loading content...
اے میرے سید وسردار! اے میرے مولا! اے میرے مربی! آپ کے عذاب پر تو میں صبر کر سکتا ہوں مگر آپ کے فراق وہجر پر کیسے صبر کر سکتا ہوں۔،خصوصاً سادات کرام اصلاحِ دین کی غرض سے اعمال زیارت کریں تو بہت جلدی مشرف بہ زیارت ہوجاتے ہیں ،مگر ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم خواہشاتِ نفس کے غلام بن چکے ہیں، اس سے آزاد ہی نہیں ہو پا رہے ہیں تو مولا کے غلام کیسے بنیں گے؟ یہ حقیقت ہے کہ ایک غلام بیک وقت دو مالکوں کا غلام نہیں ہوسکتا، جیسے ایک عورت بیک وقت دو مردوں کے عقد شرعی میں نہیں رہ سکتی، ایک شخص خواہش نفس کا غلام بھی ہو اور مولا کی غلامی کا دعویٰ بھی کرے تو ان میں سے ایک ضرور جھوٹ ہوگا، اب فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے کہ ہم کس کے غلام ہیں؟ من میں چھپے ہوئے رہنما (ضمیر) سے پوچھ لیں کہ ہماری حقیقت کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار