

Loading content...
غلام تو قربانی کے دنبے کی طرح ہوتا ہے، جو قربان ہوجانے کے بعد بھی مالک سے آخرت طلب نہیں کرتا، بلکہ اپنی جان کی قربانی کی جزا وثواب بھی مالک ہی کی جھولی میں ڈال جاتا ہے ہمیں بھی ہر قربانی دینے کے بعد اس کی جزا وثواب کو بھی اپنے مالک شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکی جھولی میں ڈالنا ہے ،یہ باتیں تو عرفاء کی ہیں جن پر آہستہ آہستہ پہنچا جا سکتا ہے، پہلے تو دین اورعقیدہ کی درستی لازم ہے تاکہ رشتہ ء عبد ومالک تو قائم ہوجائے پھر باقی مراحل مالک ِحقیقی شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف خود طے کراتے چلے جاتے ہیں، ہمارے ہاں ایک بزرگوار تھے جو بہت نیک وصالح تھے، سارا سال روزے سے رہتے تھے، سوتے بیٹھتے مسجد میں تھے، ان کا یہ معمول تھا کہ وہ ہر شب جمعہ اپنے مولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف سے تازہ احکامات لیتے تھے ،یہ مقامات عالیہ بھی حاصل ہوجاتے ہیں، مگر دھیرے دھیرے سب کچھ ہوتا ہے، عام مشکلات میں یا طلب ِحاجات کیلئے طلب ِزیارت ضروری نہیں بلکہ عریضہ اور نماز توسل کے ذریعے مشکل کشائی کرنے کی دعا کی جا سکتی ہے اور مشکل حل ہوجاتی ہے اور بعض اوقات زیارت بھی ہو جاتی ہے مگر آدمی پہچان نہیں سکتا، بعد میں پتا چلتا ہے، تب اپنے بے ادبانہ رویہ پر شرم بھی آتی ہے کہ انہیں ان کے شایانِ شان پروٹوکول(Protocol) نہیں دے سکا، جب رابطہ ہو جاتا ہے اور ایک مرتبہ دین اور محبت درست ہو جاتی ہے تو پھر رخ محبوبِ حقیقی کی زیارت کی تڑپ بڑھ جاتی ہے اور ہجر محبوب بیقرار رکھتا ہے ،تو آدمی بار بار دعا کمیل کا یہ فقرہ ادا کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار