

Loading content...
اس نیت سے طلب زیارت کرنے والا کبھی بھی محروم نہیں رہا، بشرطیکہ صدق نیت سے عرض کرے کہ جو حکم ہوگا اس پر ضرور عمل کروں گا، چاہے ہر چیز کو چھوڑنے کا حکم ہی کیوں نہ ہوجائے، کیونکہ اس دنیا کی ہر چیز کو تو ویسے بھی چھوڑ کرجانا ہے، اگر زندگی میں مولائے کائنات محبوب ِحقیقی کیلئے چھوڑنا پڑے تو کون سی بڑی بات ہے ،شہنشاہ برطانیہ عورت کیلئے تخت وتاج چھوڑسکتا ہے تو ہم مولائے کائنات کیلئے یہ چند گھٹیا سی چیزیں کیوں نہیں چھوڑ سکتے؟ عرفائے اسرار امام علیہ الصلوات والسلام تو یہاں تک فرماتے تھے کہ شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا حق عظیم اتنا بڑا حق ہے کہ اس کیلئے ترک آخرت وعقبیٰ کرنا بھی جائز ومستحسن ہے، وہ فرماتے تھے کہ لالچ اور غرض، غرض ہی ہوتی ہے چاہے جنت ونجات ہی کی کیوں نہ ہو، اور غرض ولالچ منافی خلوص ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار