

Loading content...
کیونکہ کوئی شخص کتنا ہی نیک و پارسا یا صاحب اعمال خیر کیوں نہ ہو، معرفت کی بلندیوں پر ہی کیوں نہ ہو، جب تک دین اِلٰہی کا وارث تصدیق نہ کرے کہ تم درست جارہے ہو اس وقت تک اس کا دین مشکوک ہے، اس کی نجات موہوم ہے، اس کے عقائد خطرے سے خالی نہیں ہیں، یہی طریقہ ء صالحین رہا ہے ،بہت سے واقعات ہماری کتب میں موجود ہیں کہ مومنین وصالحین آکر اپنا عقیدہ اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کے حضور پیش کرتے تھے کہ مولا علیہ الصلوات والسلام ہمارا یہ عقیدہ ہے، اگر درست ہے تو مہر تصدیق ثبت فرمائیں، اگر غلط ہے تو اصلاح فرمائیں، اور خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام نے ان کے ظرف وعقل کے مطابق ان کی تصدیق وترمیم فرمائی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار