

Loading content...
سوال یہ ہے کہ رابطے اور زیارت کا شرف حاصل کرنے کا اعلیٰ ترین مقصد کیا ہے؟ کہ جس سے یہ تشرف جلدی بھی حاصل ہو اور فائدہ بھی زیادہ سے زیادہ ہو،اس کا جواب یہ ہے کہ طالبانِ زیارت کے واقعات کا جب ہم بغور جائزہ لیتے ہیں تو ہمارے سامنے یہ نتائج آتے ہیں کہ زیادہ تر ان لوگوں نے زیارت طلب کی ہے جو دنیاوی پریشانیوں میں مبتلا تھے یعنی کوئی بیما رتھا، کوئی بے اولاد تھا، کوئی راہ بھولا ہوا تھا، کوئی تنگ دست تھا، یعنی زیادہ تر لوگ وہی تھے کہ جنہوں نے جدوجہد صرف دنیاوی ضرورتوں کیلئے کی اور نتیجہ بھی یہی نکلا کہ زیار ت سے مشرف ہوئے، شرفِ کلام حاصل ہوا، مگر پہچان نہ سکے، کیونکہ وہ اس مقصد اعلیٰ کو نہ پہچان سکے تھے کہ جس کیلئے زیارت کرنا ضروری تھا،بعض لوگ صرف ثواب کیلئے طالب ِزیارت ہوئے، بعض صرف ایمان کے استحکام کیلئے طالب ِزیارت ہوئے کہ یقین ہوجائے کہ ہمارے آقا ومولاعجل اللہ فرجہ الشریف موجو د ہیں، بعض لوگوں نے روحانی ترقی میں سنگ ِمیل کی حیثیت سے طلب زیارت کی، اور بعض حضرات نے زیارت کو ایک نئی چیز ڈسکور (Discover) کرنے کے طور پر طلب کیاجہاں ہزارواں ایسے لوگوں کے واقعات لکھے ہوئے ہیں وہاں چند ان خوش قسمت لوگوں کا ذکر بھی موجود ہے کہ جنہوں نے شرفِ زیارت کے اعلیٰ مقصد کو سامنے رکھ کر زیارت چاہی اور اس سے زیادہ فائدہ بھی اٹھایا اور انہی لوگوں نے بوقت زیارت اپنے مولا علیہ الصلوات والسلام کو پہچان بھی لیا اور شفقت وکرم کی بارش بھی ہوئی، وہ مقصد اعلیٰ یہ ہے کہ انسان اپنی آخرت کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے طلب زیارت کرے، اپنے دین کو سوفیصد درست کرنے کیلئے یہ اعمال کرے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار