

Loading content...
اب اگر دین ان سے لیا جائے اور یا ان کے روبرو لیا جائے تو پھر آخرت کی زندگی میں حاصل ہونے والا ریٹرن (Return) سو فی صد یقینی ہوجائے گا، اس سے بڑا فائدہ اور کیا ہو سکتا ہے ،جنا ب عیسیٰ علیہ السلام کے پاس ایک حواری آیا اور عرض کی کہ میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کیلئے تیار ہوںمگر آپ میرے ساتھ عہد کریں کہ آخرت کا جواب میری طرف سے آپ کو دینا ہوگا، انہوں نے فرمایا کہ ہمیں یہ سودا منظور ہے ،بس زیارت اور رابطے کا مقصد یہی سودا طے کرنا ہے کہ مولائے کائنات! یہاں کی زندگی ہم آپ کے حکم کے مطابق گزاریں گے اور آخرت کی زندگی کے آپ ضامن ہوں گے کہ کوئی ہمارا نقصان نہ ہوگا، کل جہاں آپ ہوں گے ہمیں بھی وہاں اپنے قدموں میں رکھیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار