

Loading content...
کیونکہ سو فی صد بات تو وہ کرسکتا ہے جو وہاں کا سفر کر کے واپس آچکا ہو، اور وہی بتائے کہ وہاں کس چیز کا کیا مقام ہے؟ کس مذہب اور قانون کی وجہ سے وہاں خوش آمدید کہا جاتا ہے، لیکن ایسا ہو نہیں سکتا کہ ایک انسان مرجائے اور حیات بعد الموت کے مراحل سے گزرنے کے بعد واپس آکر بتائے کہ وہاں کون سا دین ویلیڈ(Valid) ہے، اور کیا کرنے والا وہاں انعام پائے گا، تو نتیجہ یہ نکلا کہ جملہ مذاہب کی نجات اور درستگی بہ تعدادِ مذاہب ومسالک مشکوک ہو جائے گی، اگر سو مذاہب ومسالک موجود ہیں تو سب کو ان میں سے ہر مذہب وفرقہ کا ایک فی صد چانس بنتا ہے کہ وہ شاید نجات پائے اور 99 فیصد منفی نتائج کا اعلان کرتا ہے اب کوئی آدمی ایسی لاٹری میں اتنا بڑا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا کہ جس میں جان، مال، عزت، ناموس، ہر چیز کو دائو پر لگا دے جبکہ اس کے مطلوبہ نمبر نکلنے کا چانس ایک فی صد ہو ،ریس کورس میں جانے والا ہر گمبلر(Gambler) پہلے ماضی کے نتائج دیکھتا ہے، پھر کسی گھوڑے پر دائو لگاتا ہے کہ یہ زیادہ مرتبہ جیت چکا ہے، شاید اس مرتبہ بھی جیتے، بس اسی لئے انسان مذہب بدل بھی لیتا ہے، کیونکہ وہ آخرت کا رِسک(Risk) لینا نہیں چاہتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار