

Loading content...
ایک اور مثال دیکھیں کہ ایک ماں کا اندھا بچہ ہے جو غلاظت میں لتھڑا ہوا ہے، اچانک اس بچے پر ایک کتا حملہ کرتا ہے، تو کیا ماں اپنے بچے کو سینے سے اس لئے نہیں لگائے گی کہ بچہ غلیظ ہے، کیا وہ غلاظت کی وجہ سے اسے کتے سے نہیں بچائے گی؟ ہماری صورت یہی ہے کہ ہم وہ اندھے بچے ہیں کہ جنہیں کچھ نظر نہیں آتا اور ہم پر ابلیس ایک بائولے کتے کی طرح بار بار حملہ کر کے نوچ رہا ہے، اور ہم غلیظ ہونے کی وجہ سے کیا ماں سے بھی زیادہ مہربان ذات کو نہ بلائیں تو انجام کیا ہوگا؟ اگر ہم بلائیں تو کیا وہ ہمیں نہیں بچائیں گے؟ بات صرف اتنی ہے کہ ہم خود کو ان کا بچہ تو بنائیں، اپنے اندھے ہونے کا اور کتے کے کاٹنے کا احساس کر کے چلا ئیں تو سہی، پھر دیکھیں کس طرح جناب حر علیہ السلام کی طرح ہمیں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف سینہ سے لگاتے ہیں، تمام گستاخیاں سارے گناہ بھول کر کس طرح معراجِ سعادت نصیب کرتے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار