

Loading content...
یہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رحمت العالمین فرزند علیہ الصلوات والسلام ہیںجو ماں باپ سے زیادہ مہربان ہیں، جن کی رحمت سے بلا امتیاز نیک وبد ہر آدمی فائدہ اٹھا رہا ہے، ان کے فیوض وبرکات سے ہر شخص استفادہ کر رہا ہے، جن کی شفقت ماں کی مامتا سے لاکھوں گنا زیادہ ہے وہ ہماری ہلاکت پر کیسے خوش ہوسکتے ہیں؟ اگر کسی ماں کا بچہ گٹر میں گرجائے اور غلاظت میں سر سے پائوں تک غرق ہوجائے اور ماں دیکھ رہی ہو تو کیا وہ اس کے نجاست بھرے جسم کی وجہ سے اسے آنکھوں کے سامنے مرتا ہوا دیکھ سکتی ہے؟ ہرگز نہیں، وہ اس کے جسم کی نجاستوں کو بالائے طاق رکھ کر نکالے گی، خود نہلائے گی، کپڑے بدلے گی، پیار کرے گی ،بالکل اسی طرح ہم معصیت اور گناہ کے گٹر میں گر چکے ہیں، اگر ہم اپنے مولائے کریم عجل اللہ فرجہ الشریف سے طلب نصرت کریں تو یقینا وہ ہماری نجاستوں کو بالائے طاق رکھ کر ہمیں ان غلاظتوں سے نکالیں گے، صاف وپاک کریں گے اور ساتھ ہی ماں کی طرح پیار بھی کریں گے، بشرطیکہ ہم یہ نہ سوچ رہے ہوں کہ ہم خود نکل آئیں گے، ہمیں ماں کی ضرورت ہی نہیں ہے، اگر ہم گستاخ نہ ہوں گے تو کرم ضرور ہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار