

Loading content...
ماضی میں وقت سست رفتار سے چل رہا تھا، مرضِ معصیت وبغاوت وبائی شکل میں نہ پھوٹا تھا اس وقت ضرورت تھی کہ لوگ خود چل کر ڈاکٹروں کے پاس جائیںمگر جب کہیں کوئی وبا پھوٹ نکلتی ہے تو ریسکیو (Rescue) ٹیمیں خود چل کر جاتی ہیں، گھر گھر جاکر مریضوں کا علاج کرتی ہیں آج یہی عالم ہے امراضِ کفر ِ وشرک ومعصیت وعصیان وبا کی صورت میں پھوٹ نکلے ہیں جنہوں نے پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، تو ایسی صورت میں حکومت ِاِلٰہیہ کی ریسکیو ٹیم کو بھی گھر گھر جاکر علاج کرنا چاہیے، مگر ہم انہیں کچھ نہ کچھ وقت تو دیں کہ وہ ہمارا علاج کریں، ہم علاج کی ضرورت تو محسوس کریں اپنی گمراہیوں کو تسلیم تو کریں، طلب ہدایت کر کے تو دیکھیں، اس دور میں تو رابطہ اور زیارت بہت آسان فرما دی گئی ہے، مگر جب کوئی چاہنے والا ہی نہ ہو تو پھر کس کا قصور ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار