

Loading content...
میرے بعض بھائیوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھی ہو ئی تھی کہ زیارت اور ہدایت ہوتو سکتی ہے، مگر ہم گنہگار ہیں ہمیں کیسے زیارت ہو سکتی ہے؟ ان کی زیارت سے مشرف تو نیک اور صالحین ہو سکتے ہیں میں ان سے اکثر عرض کرتا تھا کہ صالحین کا تو پھر بھی کوئی نہ کوئی سہارا ہے عمل کا، نیکیوں کا، کردار کا سہارا ہے، ہمارا تو اس کریم ازل عجل اللہ فرجہ الشریف کے سوا کوئی سہارا ہی نہیں، یہ کیسے ہم سے دور رہ سکتے ہیں ،ڈاکٹر کی ضرورت صحت مند کو نہیں مریض کو ہوتی ہے، صالحین تو صحت مند ہیں، مریض تو ہم گنہگار ہیں، وہ کیسا معالج وڈاکٹر ہے جوکہہ دے کہ میں مریضوں سے نہیں صحت مندوں سے ملوں گا، مرض جتنا زیادہ ہو ڈاکٹر کی نگرانی کی اتنی ہی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اور ہم تو ایمرجنسی وارڈ میں رکھنے کے قابل مریض ہیں، ہمارا کریم معالج عجل اللہ فرجہ الشریف ہم سے کیسے غافل ہوسکتا ہے؟ ہمیں زیارت نہ کروانا اور ہدایت نہ فرمانا تو ان کے سٹیٹس (Status)عہدے اور مقام کے خلاف ہے، ہم ذرا انہیں بلا کر تو دیکھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار