

Loading content...
اسی لئے جمع بین الروایات کے کلیہ کے تحت ضروری ہوجاتا ہے کہ نہ توقیع مبارک کی تکذیب (نعوذ باللہ ) کا جرم کیا جائے اور نہ علمائے کرام اور مومنین کی تکذیب کا جرم سر لیا جائے، بلکہ انہی علمائے حق کی توضیح و تاویل کو قبول کیا جائے جو انہوں نے فرما دی ہے کہ یہاں دعوائے نیابت ووکالت کرنے والے کو جھٹلا دینا واجب ہے، نہ کہ دعوئے زیارت کرنے والے کوپھر معمولات ومسلمات شیعہ میں سے ہے کہ بعض مقامات پر چالیس مخصوص راتوں کو جانا موجب زیارت اقدس ہے، مثلاً مسجد سہلہ چالیس بدھ کی شب کو جانا، مسجد جمکران یا کربلا معلی میں اعمال زیارت بجا لانا، ان اعمال سے لاکھوں انسان زیارت اقدس سے مشر ف ہوتے ہیں، جن کے واقعات سے کوئی کتابِ غیبت خالی نہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار