

Loading content...
دورِ غیبت میں انسان اجمالاً تو مالک دین حق عجل اللہ فرجہ الشریف سے ہدایت لے سکتا ہے مگر تفصیل وجزئیاتِ دین میں تو چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتیں ہیں جن کیلئے انسان پریشان ہوتا ہے، اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ اپنے آقا مولا عجل اللہ فرجہ الشریف سے دریافت کیا جائے کہ ہم نے کس کی تقلید کرنا ہے اور یہ انہی سے معلوم کرنا چاہیے کہ اس دور میں وہ کون ہے؟ جو آپ کے حقیقی دین کا نمائندہ ہے تاکہ ہم ان کی تقلید کریںا ور ان کے احکام وفرامین کو آپ کا حکم اور حکم خدا و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمسمجھیں، اس کے جواب میں ظاہراً یا خواب میں جس کی تقلید کا حکم صادر ہو اس کی تقلید واجب ہے اور اس کی تقلیدمیںا صول وفروع کی شرط نہیں، بلکہ عقیدہ اور عمل دونوں میں اس کی تقلید کرنا اسی طرح واجب ہے جس طرح اطاعت امام اوراتباع حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واجب ہے، اور وہ مالک دین اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس کے پابند نہیں ہیں کہ وہ کسی بڑے عالم کی تقلید کا حکم دیں یا بظاہر چھوٹے عالم دین کی تقلید کا یا بظاہر غیر عالم دین کا، جس کے بارے میں بھی وہ حکم تقلید دیں ہمیں پھر سوچنے پرکھنے کا حق حاصل نہیں رہتا، بلکہ اس فرمان کو فرمان اِلٰہی سمجھنا واجب ہوگا فقہی مسئلہ ہے کہ اگر ایک ہزار بھیڑوں کے ریوڑ میں سے ایک بھیڑ کے ساتھ غیر فطری فعل ہوجائے تو جب تک اس بھیڑ کو علیحدہ نہ کیا جائے پورے ریوڑ کا گوشت حرام ہے، اس دور کے علماء کے ریوڑ کے بارے میں تو احادیث میں تین ہزار سے لے کر 80ہزار تک کی روایات موجود ہیں کہ یہ علماء امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی تلوار کی نذر ہوں گے، گویا اس ریوڑ میں ایک نہیں 80ہزار بھیڑیں مشکوک ہیں، تو پھر کس کی تقلید جائز ہے؟ صرف اس کی تقلید واجب ہے کہ جس کے بارے میں دین کا مالک خود فرما دے جب تک حکم صادر نہ ہو محتاط رہنا ضروری ہے، کیونکہ فقہ میں تقلید کے بارے میں تین فردوں کا ذکر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار