

Loading content...
اس دور میں عقائد ونظریات میں عظیم انقلابات آرہے ہیں، آئے دن نئے نئے فتاویٰ اور عقائد متعارف کروائے جا رہے ہیں، اب نور ِعلم کے بجائے عمامہ وعبا کی شوکت کو اہمیت حاصل ہو چکی ہے، اور جویندہِ راہِ حق حیران وپریشان ہے کہ کس کی مانے اور کس کی نہ مانے، کوئی ایک چیز کو مبطل کہتا ہے تو دوسرا اسی چیز کو مکروہ اور تیسرا مستحب اور چوتھا واجب قرار دیتا ہے، اس حرام و مکروہ، مستحب وواجب کے تنازعات نے دین حق کو میدان جنگ بنا دیا ہے، کتابوں کا یہ حال ہے کہ ہر قسمی روایات ان میں موجود ہیں، حرام والے سے کہتی ہیں تم جمے رہو، مکروہ والے کو اس سے زیادہ روایات دے کر کہتی ہیں کہ شاباش لڑتے رہو، مستحب اور واجب والوں کو بھی مواد اور سامانِ جنگ وہی کتابیں دے رہی ہیںکتابیں دیکھو تو امریکن پالیسی نظر آتی ہے کہ لڑائو اور حکومت کرو اور دونوں طرف اسلحہ بیچو علماء ہیں کہ استاد کے دست بہ گریبان ہیں، اس جدال و قتالِ دین میں نقصان عوام اور سیدھے سادھے دین داروں کا ہورہا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ اپنے دین وعقیدے کی کتاب پر اپنے امام زمانہ وارث دین اِلٰہی عجل اللہ فرجہ الشریف کی مہر تصدیق لگوانا چاہیے، کیونکہ وہی ہادیئِ زمانہ ہیں، وہ ذات بہتر جانتی ہے کہ حقیقی دین کیا ہے؟ اس لئے ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنے عقائد ونظریات اور اپنی دینی کیفیت کے بارے میں اپنے مالک
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار