

Loading content...
ان کے غیر سے معارف کو طلب کرنا ان ذوات کے انکارکے مترادف ہے اور ان کا انکار کفر ہے ،تحصیل معرفت ِحقیقی کتب سے یا علمی افراد سے ہو ہی نہیں سکتی، علماء کرام کے اختیار میں ہوتا تو پوری دنیاآج صاحب معرفت ہوتی، جبکہ صورت حال اس کے بالکل برعکس ہے، علم وعرفان نورہیں اور یہ نور مرکز نور ِاِلٰہی جس پر ضیا پاش کرتا ہے اسی کا سینہ اسلام وانوارِ ایمان ومعرفت کیلئے وسیع ہوجاتا ہے، کسی اور ذریعہ کو حصول معرفت میں اختیار کرنا مرکزیت ِنورِ ہدایت سے انکار کے برابر ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار