

Loading content...
اکثر یہ خلوص ہم میں اسی وقت پیدا ہوتا ہے کہ جب دنیا جہان کے سارے ڈاکٹر اطباء آزما لئے جاتے ہیں، ہرطرف سے نا امید ہوکر ہی ہم میں خلوص پیدا ہوتا ہے، اگرچہ یہ بھی نقص خلوص ہے مگر وہ کریم ذات کرم ضرور فرماتے ہیں اور اسماعیل ہر قلی جیسے ہزاروں جاں بہ لب مریضوں کو انہوں نے شفا عطا فرمائی ہے، ہاں اگر یہ خلوص مرض کی ابتدا میں پیدا ہوجائے تو کیا ان کے در سے شفا نہیں ملے گی؟ جوامراض کے آخری مراحل میں شفا دے سکتا ہے، کیا وہ ابتدائی مراحل میں شفا نہیں دے سکتا؟ بات ساری خلوص کی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار