

Loading content...
نظر پڑی تو مولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف نے ہاتھ کے اشارے سے کلام سے روک دیا اور خاموش کھڑے ہونے کا حکم دیا، ان صاحب نے دیکھا کہ اچانک ایک مستور وہاں آئی جو ناتواں وضعیف تھی، اس نے ایک تالا (قفل) اٹھایا ہوا تھا، اور آکر اس ضعیف قفل ساز سے کہا خدا کیلئے مجھ سے یہ قفل تین شاہی (تین روپے ) میں خرید لو، اس آہن گرنے دیکھا اور کہا بہن اس تالے کی قیمت دس شاہی (دس روپے ) ہے، اگر آپ مجھے سات شاہی کا دے دیں تو میں اس کی چابی بنادوں گا جو دو شاہی کی ہوگی اور یہ دس روپے کی قیمت کا ہو جائے گا، اس مستور نے کہاکہ مجھے صرف تین شاہی ضرورت ہیں، وہ دے دو، انہوں نے کہا کہ اگر آپ بیچنا بھی چاہیں اور میں اس کا جائز منافع بھی لوں تو پھر بھی اس کی قیمت سات شاہی ہے اور میرا یہ تالا دس شاہی میں بک جائے گا، لہٰذا آپ سات شاہی لے لیں، اس مستور نے اسے مذاق سمجھا کیونکہ باقی بازار والے مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی سے دو شاہی پر لینا چاہتے تھے، اور اس مستور کو تین شاہی کی ضرورت تھی، اس مستور نے منت کی کہ بھائی آپ مجھے تین سکے ہی دے دو، اس ضعیف قفل ساز نے کہا بہن ہم مسلمان ہیں اور کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانا ہم پر جائز نہیں ہے، یہ سات شاہی (سکے )رکھ لو، جب اس نے وہ سات سکے مستور کو دیئے تو اس نے حیران ہوکر لے لئے اور دعائیں دے کر چلی گئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار