

Loading content...
امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف میں سید محمد مہدی تاج لنگرودی صاحب نے نقل فرمایا وہ لکھتے ہیں کہ ہمارے ایک دوست نے اپنے ہی ایک دوست کے بارے میں بتایا کہ انہیں یہ شوق ہوا کہ اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کریں بہت اعمال کئے مگر ناکام رہے، پھر علم الاعداد وجفر سے کچھ عملیات حاصل کئے (کیونکہ وہ ان علوم کے عالم تھے ) بہت سے اعمال کئے، مگر مقصود حاصل نہ ہوا، آخر عملیات سے ناامید ہوگئے تو بوقت نماز سحر گریہ وزاری کرنا شروع کردی اور عرض کی میرے مولاعجل اللہ فرجہ الشریف میں چلہ کشیوں سے تھک گیا ہوں، آپ ہی کرم کریں، اس وقت اشارہ ہوا کہ فلاں شہر میں جائو گوہر مقصود کو پالوگے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار