

Loading content...
بعض بھائی کہتے ہیں کہ لا علمی میں حرام لقمہ کھایا جائے تو حرج نہیں ہے، جبکہ حرام روحانیت کیلئے زہر قاتل ہے، جیسے جسم کیلئے سم الفار یا سائی نائیڈ زہر ہے، دونوں چیزیں چاہے غلطی سے کھائی جائیں مضر ہیں، فرق اتنا ہے کہ جیسے غلطی سے زہر کھا کر مرنے والے کو خالق خود کشی کا مجرم قرار دے کر سزا نہ دے گا، اسی طرح حرام غذا غلطی سے کھانے والے کو آخرت میں سزا نہ ملے گی، مگر زہر کھانے کا اثر اس دنیا میں ضرور ظاہر ہوگا، جیسے زہر کسی کی غلطی یا غلط فہمی کو معاف نہیں کرتا، اسی طرح حرام بھی روحانی ہلاکت میں رعایت نہیں کرتا، دنیا میں جو اثرات ہیں دونوں کے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار