

Loading content...
ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ ایک سڑک پر گھوڑے گدھے غلاظت پھیلاتے ہوئے گزر رہے تھے، کچھ دیر بعد وہ غلاظت خشک ہوگئی اور ٹریفک چلتا رہا اور وہ پاوڈر بن گیا اور صرف چند گز کے فاصلے پر زمین پر تھڑا بنائے کچھ لوگ جلیبیاں بنا رہے تھے، کچھ پکوڑے تل رہے تھے، وہ پاوڈراُڑ اُڑ کر ان کے سامان میں شامل ہورہا تھا اور وہ غلاظت بھری چیزیں لوگ کھارہے تھے، یہ چیزیں شرعی نقطہ نگاہ سے تو غلط ہیں مگر (Health Point of View) ہیلتھ پوائنٹ آف ویو سے بھی یہ صحت کی تباہی کا موجب ہیں۔ عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جس ماحول میں اس تعداد اور اس کثرت سے علی الاعلان شرعی قوانین کاوائیلینس ہوتا ہو اور کسی بھی شرعی قانون کو توڑنے پر کوئی نوٹس نہ لیا جاتا ہو اور نہ اسے برا سمجھا جاتا ہو، تو وہاں دوسرا کلیہ لاگو ہوتا ہے کہ پہلے تحقیق کرو کہ کیا یہ چیز واقعی حلال و طیب ہے پھر استعمال کرو،بعض محترم اس حقیقت سے آنکھیں بند کر کے فرما دیتے ہیں کہ اصالة الاباحت ہی کا کلیہ ہی ہر جگہ لاگو ہوگا،وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ امریکہ، روس، برطانیہ، ہندوستان یا دیگر ایسے ممالک میں جس طرح یہ کلیہ لاگو نہیں ہوتا کیونکہ ان ممالک میں سور کتا وغیرہ اور ان کے اجزائے بدن سے تیار شدہ اغذیہ اور ادویات کی کثرت ہوتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار