

Loading content...
بچر ہائوس (Butcher House) میں جو لوگ جانور ذبح کر کے صبح صبح مارکیٹ کو گوشت سپلائی کرتے ہیں ان میں سے نوے فیصد تکبیر پڑھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے پھڑیں پھڑیں کہتے ہوئے جانور کی گردن اتار دیتے ہیں اور سردیوں میں غسل جنابت کرنا تو ان کیلئے لکھابھی نہیں ہے، ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ہوٹلوں پر پاکیزگی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، الاقلیل، بلا امتیاز مذہب و ملت صحت مند و مریض ہر شخص کے برتن ایک ہی ٹب میں ڈال کر ایک میلا کچیلا تولیہ ان میں گھما دیاجاتا ہے اور اگلے آنے والے مہمان کا سواگت کیا جاتا ہے اور ٹب کا پانی اکثر اوقات سارا دن تبدیل ہی نہیں کیا جاتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار