

Loading content...
آئے دن اخبارات میں آتا ہے کہ فلاں شہر میں ہوٹلوں پر ایسے بسکٹ بک رہے ہیں جن پر لکھا ہوا ہے کہ آپ کے کتے اسے کھا کر خوشی محسوس کریں گے، یا وہ غیر ملکی بسکٹ جو لاڈ( سورکی چربی ) سے بنے تھے اور جانوروں کا غلیظ رسوب اس میں شامل تھا اور (Dog Feed) ڈاگ فیڈکی حیثیت سے پاکستان میں بھیجا گیا تھا، وہ ہوٹلوں پر ان پڑھ مسلمانوں کو کھلایا جا رہا تھا، خود پاکستان کا یہ حال ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سویٹس کی فیکٹری نے اقرار کیا تھا کہ وہ اکثر میٹھائیاں گریس میں تیار کر کے مارکیٹ کو بھیجتی ہے، ہم جاپان اور دیگر ممالک سے فلورائیڈ منگواتے ہیں جو ٹوتھ پیسٹ بنانے میں کام آتا ہے، اور ٹوتھ پیسٹ پر لکھا ہوتا ہے کہ فلورائیڈ سے بھر پور مگر جاپان خود ہندوستان سے ٹنوں کے حساب سے حاملہ ہندو عورتوں کا پیشاب درآمد کرتا ہے اور اس سے فلورائیڈ حاصل کرتا ہے اور یہ بات اخبارات میں بھی چھپتی رہتی ہے، پہلے دودھ فروش پانی ملاتا تھا تو صاف پانی دودھ میں شامل کر دیتا تھا، مگر جب سے لیکٹو میٹرز آئے ہیں صاف پانی پکڑا جاتا ہے، اب گندے نالوں اور غلیظ نہروںکا کثیف پانی دودھ میں شامل کر کے ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا ہے، جب سے آٹے کی چائینیز چکیاں متعارف ہوئی ہیں گندم میں بھوسہ ملا کر پیسا جاتا ہے، بازار سے سوکھی روٹیوں کے ڈھیر جو غلاظتوں سے لدے ہوتے ہیں وہ فلور ملوں میں لائے جاتے ہیں اور دوبارہ آٹا بناکر مارکیٹ میں لائے جاتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار