

Loading content...
شرع شریف میں ہے کہ معاشرے میں کثرت ایسے لوگوں کی ہو کہ وہ اہمیت ِ دین واحکام شریعت کے قائل اور اس پر عامل ہوں تو پھر کلیہ یہ ہے کہ اصالة الابامت کے تحت جس چیز کا یقین نہ ہو کہ یہ حرام ہے، اسے حلال سمجھاجائے، اہل ایمان پر نیک گمان کیا جائے، یعنی جب تک کوئی چیز حرام ثابت نہ ہو اسے حلال سمجھا جائے، مگر جس معاشرے میں 90فیصد لوگ حلال وحرام میں تمیز نہ کرتے ہوں یا احکام شرعی کو نعوذ باللہ فضولیات میں سے سمجھتے ہوں، وہاں قانون دوسرا ہے، وہ یہ ہے کہ جب تک حلال ثابت نہ ہوجائے اسے حرام سمجھا جائے، اس کی بھی کچھ وجوہات ہیں ،آج دنیا ایک گلوبل ویلج (Global Village) بن چکی ہے، ساری دنیاایک گائوں کی طرح بن گئی ہے، ہر مذہب وملت وعقائد ونظریات کے لوگ اس گائوں میں آباد ہیں، اور ضروریات ِیومیہ میں یہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، کسی ملک میں کسی چیز کی کمی ہوتی ہے تو دوسرے ملک سے مانگ لی جاتی ہے، فاصلے سمٹ گئے ہیں، قومیں ایک دوسرے کے انتہائی قریب آچکی ہیں اور زیادہ تر ممالک سیکولر (Secular) لادین ملک ہیں، اور جو ممالک کسی دین کے ماتحت ہیں ان کی اپنی اپنی شریعت ہے، جو اسلام سے متصادم اور متبائن ہے، مثلاً پچھلے دنوں لاہور میں گوشت کی قلت پیدا ہوگئی تو حکومت نے نیوزی لینڈ سے گوشت منگوا کر لاہور کے یوٹیلٹی سٹور پر رکھ دیا، کبھی آسٹریلیا سے گوشت منگوا یا جاتا ہے، ہمارے اپنے ملک کے قصاب حضرات اس کمی کو جس طرح دور کرتے ہیں وہ آئے دن اخبارات میں ساری دنیا پڑھتی ہے کہ فلاں جگہ ایک آدمی گدھے ذبح کر کے کھلاتے ہوئے پکڑا گیا، فلاں جگہ سولہ کتے ذبح شدہ برآمد ہوئے، جن میں سے قصاب نے اتنے مارکیٹ میں بھیج دیئے تھے اور بعض کھائے بھی جا چکے تھے یا فلاں جگہ ایک قصاب نے اقرار کیا وہ سولہ سال سے کتوں کا گوشت عوام کو کھلا رہا ہے وغیرہ وغیرہ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار