

Loading content...
خونِ جہندہ نکالا، اور اس کے وہ حصے باہر نکال لئے جو شرعاً مکروہ یا حرام ہیں اب اس بکری کا دودھ رکھا ہوا تھا، قریب کھڑے ہوئے کسی بچے نے پیشاب کیا تو چند چھینٹے آپ نے دیکھے کہ دودھ میں جا گرے، بکری کا گوشت ٹھیک طریقے سے تیار تھا، اچانک ایک کتے نے آپ کے سامنے اس میں منہ مار دیا، تو یہ دودھ اور گوشت اگرچہ پہلی شقوں تک درست تھے مگر چوتھی شق پوری نہیں کر سکے، یعنی پاک وطیب نہیں رہے، لہٰذا یہ بھی حرام ہی کے دائرے میں آتے ہیں، ان کا استعمال کرنا روحانی طور پر نقصان کا موجب ہوتا ہے، یعنی رزق اور کھانے کی چیزوںکا حاصل کرنے سے لے کر حلق میں جانے تک ان چاروں شرائط پر پورا اترنا لازم ہے ورنہ ان کا استعمال حرام ہے ،جس طرح زہر جسم انسان کیلئے خطرناک ہے، بعینہ اسی طرح حرام رزق بھی روح اور روحانیت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، زہر قاتل ہے، اس پر اس لئے تفصیل سے روشنی ڈال رہا ہوں کہ ایمان لانے کے بعد سب سے اہم اور بنیادی چیز اکل حلال ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار