

Loading content...
دسواں نقصان یہ ہوتا ہے کہ خوفِ خدا رخصت ہوجاتا ہے، اور ہزاروں انجانے خوف دل میں گھونسلا بنا لیتے ہیں، انسان خود کو بری طرح غیر محفوظ سمجھتا ہے، تنہائی کے احساس میں مبتلا رہتا ہے، وسوسے، خوف، توہمات اور چھوٹی چھوٹی پریشانیاں اونچے اونچے پہاڑ بن کر سامنے کھڑی ہوجاتی ہیں، اور انسان سکون کی دولت سے محروم ہوجاتا ہے، اداسی اور مایوسی اس کا مقدر بن جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار