

Loading content...
نواں نقصان یہ ہوتا ہے کہ حرام خوری سے اولاد نادرست ہوتی ہے، حرام زادوں کی جو چھبیس اقسام بیان ہوئی ہیں ان میں سے کئی کی بنیاد حرام خوری پر ہے، کیونکہ خوراک اور غذاہی سے نطفہ تشکیل پاتا ہے، اور مال ہی سے حق مہر دیا جاتا ہے، جب عقد میں حق مہر ادا تصور نہ ہو اور نطفہ بنانے والا را میٹیریل (Raw Material) ہی حرام ونجس ہو تو اولاد کیسے درست ہوگی، نتیجتاً اولاد سرکش، ایذا دینے والی، بے عزت کروانے والی اور بدکار ہوگی، وہ انسان کو چین و سکون کا سانس نہیں لینے دے گی، اور انسان یہ کہنے پر مجبور ہو گا کہ کاش یہ اولاد نہ ہی ہوتی تو بہتر تھا، انہیں پالنے کی بجائے کوئی سانپ کا بچہ پال لیا جاتا تو بہتر تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار