

Loading content...
پانچواں نقصان یہ ہوتا ہے کہ انسان یکسوئی اور حضور قلب سے محروم ہوجاتا ہے، وہ میڈی ٹیشن (Meditation) اور کنسن ٹریشن (Consentration) نہیں کر سکتا، عبادات واعمال خیر میں خارجی خیالات کی بھرمار رہتی ہے ذہن کی سکرین پر ہزاروں بے ہودہ فلمیں چل جاتی ہیں، اور نگاہ سے رخ محبوب غائب ہوجاتا ہے ،چھٹا نقصان یہ ہوتا ہے کہ غیر اہم چیزیں اہم ہوجاتی ہیں اور اہم چیزیں غیر اہم ہو جاتی ہیں مثلاً اپنی آخرت، نجات، قبر، حشر کی کامیابی غیر اہم ہو جاتی ہے، انسان طلب دعا و استغفار نہیں کرتا اور غیر اہم چیزیں مثلاً کوئی کرکٹ ہاکی وغیرہ کا میچ ہو رہا ہوتا ہے اور یہ ہمہ وقت دعا کر رہا ہوتا ہے کہ خالق فلاں ٹیم کو فتح نصیب فرما، خدا یا فلاں گھوڑا ریس میں جیت جائے، فلاں امیدوار الیکشن میں کامیاب ہوجائے، ایسی ہزاروں دعائیں وہ چلتے پھرتے کرتا رہتا ہے، حالانکہ ان کی فتح وشکست سے اسے کچھ بھی نہیں ملتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار