

Loading content...
دوسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ انسان قساوت قلبی کا شکا رہو جاتا ہے، آنکھوں کے آنسو خشک ہوجاتے ہیں،آدمی گریہئِ شب جیسی عظیم نعمت سے محروم ہوجاتا ہے اور اس طرح انسان رحمت محبوب سے دور ہو جاتا ہے، تیسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ معصیت اور گناہ کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے، آدمی توبہ اور استغفار کی طرف مائل نہیں ہوتا، اپنے خالق حقیقی کی نا فرمانی کو کوئی جرم اور گناہ نہیں سمجھتا، اگر سمجھتا ہے تو معمولی سی چیز کہتا ہے اور توبہ پر موفق نہیں ہوتا،چوتھا نقصان یہ ہوتا ہے کہ انسان کسی چیز سے درسِ عبرت حاصل نہیں کرتا بدکردار لوگوں کا انجام دیکھنے کے باوجود خود برائی سے اجتناب نہیں کرتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار