

Loading content...
اکل حلال یعنی حلال خوری بھی فرض ہے، کیونکہ حرام کھانے سے لذت مناجات وعبادات ختم ہوجاتی ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ انسانی جسم بھی ایک مکینیکل آرگن(Mechanical Organ) ہے، ایک مشین کی طرح ہے، اور جس طرح باقی مشینیں انرجی(Energy) کے بغیر نہیں چل سکتیں اسی طرح انسانی جسم بھی انرجی کے بغیر نہیں چل سکتا، اور انسانی جسم کو چلانے والا بنیادی فیول (ایندھن ) غذا ہوتی ہے، اگر غذا ہی درست نہ ہوتو اس کے کام کرنے کا عمل کسی طرح درست نہیں ہوتا، جیسے کسی گاڑی میں پانی یا دودھ ڈالنے سے وہ نہیں چل سکتی، اسی طرح جسم انسان بھی روحانی سفر نہیں کر سکتا جب تک غذا خالص و طیب نہ ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار