

Loading content...
مومنین کا ایک دوسرے کو ہدیہ پیش کرنا ویسے بھی فرض ہے لیکن شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف سے مومنین کا ایک دوسرے کو ہدیہ دینا، مولائے کائنات کی طرف سے مومنین کے بچوں کو تحفے دینا، بزرگوں یا نوجوانوں کو خاص خاص مواقع پر خصوصاً نیمہئِ شعبان پر اور دیگر ایام میلاد وتقریبات یا میلاد آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام پر ایسا کرنا فرض ہے ،ماضی میں ایران میں ایک خوبصورت رسم تھی کہ لوگ سونا جمع کر کے حکومت ایران کو دیتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ ایسے سکے انہیں تیار کر کے دیئے جائیں جس پر شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولایت کی گواہی ہو پھر وہ سکے مومنین ایک دوسرے کو بطور تحفہ دیتے تھے، اس روایت کا ذکر عارف ابطحی نے فرمایا ہے ،جیوز (یہود) میں ایک دعوت ہوتی ہے کہ جس کو ہزار ڈالر فی پلیٹ کا نام دیا جاتا ہے، اس میں شرکا ایک پلیٹ کے ہزار ڈالر دیتے ہیں اور یہ ساری رقم ہیکل کی تعمیر نو کیلئے جاتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار