

Loading content...
ادائے حقوقِ اخوان ونصرتِ اخوان بھی فرائض میں سے ہے، یعنی ہر مومن کی گردن پر جو مومن بھائی کا حق ہے اس کو خود بھی ادا کرے اور جماعت کو ان حقوق کے بارے میں ایجوکیٹ (Educate) کرنا بھی ضروری ہے، کیونکہ مومن انتہائی محترم ہے، حدیث صحیح میں ہے کہ جس نے ذاتی اغراض سے ماوریٰ ہوکر مومن کی جاکر زیارت کی ہے گویا زار اللہ علی عرشہ اس نے رب ذوالجلال والاکرام کی عرش پر زیارت کی ہے، اسی طرح نصرتِ مومن برائے خوشنودی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف بھی فرض ہے، اس پر آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام نے اس طرح عمل کر کے دکھایا ہے کہ طواف کعبہ کے شروط نامکمل چھوڑ کر بھی مومن کی نصرت کو روانہ ہو جاتے تھے، مومنین کی مالی مدد کرنا یا دینی مدد کرنا اہم ہے، اگر کوئی مومن کسی مصیبت یا معصیت میں مبتلا نظر آئے تو اس کی طرف سے نماز توبہ واستغفار پڑھنا، اسے تنہائی میں احساس دلانا اور ترک معصیت میں اس کی مدد کرنا واجب ہے، مگر یہ کام صرف خوشنودی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے کرنا فرض ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار