

Loading content...
حقوق کی ادائیگی کا شعور وشوآق پیدا ہو تاکہ محبت باہمی سے یک جسم و یک جان ہوکر اپنے آقائے زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو دعوتِ خروج دی جائے، اگر ہماری صفوں میں اتحاد واتفاق کا فقدان ہوگا تو پھر اپنے آقا علیہ الصلوات والسلام کو دعوتِ خروج دینے کا کیا فائدہ ہے؟ پہلے تو وہ تشریف لا کر ہمارے جھگڑے نمٹائیں، پھر قیام حکومت کی بات کریں ،لہٰذا اتحاد و اتفاق ومحبت باہمی کی راہ میں رکاوٹ صرف برادرانِ ایمانی کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کرنا ہی بنتی ہے، طبقاتی سوچ یا اونچ نیچ جیسی بری اقدار جنم لے کر اتفاق واتحاد کو برباد کر دیتی ہیں، لہٰذا مولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف کی رضا جوئی کیلئے ضروری ہے کہ باہمی اختلافات ختم کئے جائیں اور حقوقِ اخوان و مومنین ادا کئے جائیں اور اسی میں خوشنودی امام علیہ الصلوات والسلام بھی مضمر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار