

Loading content...
بعض فرائض وہ ہیں کہ جو ایک گروہی اور جماعتی صورت میں ادا ہوتے ہیں جن کا تعلق مومن سوسائٹی سے ہوتا ہے، مثلاً یہ فریضہ ہے کہ ہمیں ایسی مجالس منعقد کرنا چاہیئیں کہ جن میں خصوصی طور پر ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ذکر پاک ہو اور انہی کے فضائل ومعجزات کا بیان ہو انہی کے حقوق وفرائض کا بیان ہو، ایسے اعمال کیلئے لوگوں کو جمع کیا جائے کہ جس میں ان کے حقوق کی ادائیگی ہو، شب بیداری کی محافل ہوں، دعائے عہد ودعائے ندبہ کی محافل ہوں، استغاثے ہوں، یہ بھی دور غیبت کے فرائض میں سے ہے، تاکہ اپنے ہم فکر لوگوں کو مولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں ایجوکیٹ (Educate) کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جائیں اور دیگر حضرات جو شامل ہوں انہیں بھی معلومات
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار