

Loading content...
بعض امام بارگاہیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نام سے منسوب ہوتی ہیں، بعض اشیاء منسو ب کر دی جاتی ہیں، اگر آدمی کوئی دنبہ یا کوئی جانور بھی امام علیہ الصلوات السلام کے نام سے منسوب کردے تو اس کا احترام فرض ہے، بلکہ اس کی منسوبہ چیزوں مثلاً زنجیر وپٹہ کا احترام بھی فرض ہے جیسا کہ قربانی کے جانور کا احترام فرض ہو جاتا ہے، وہ مقامات جنہیں ایک مخصوص وقت کیلئے منسوب کیا جائے مثلاً کسی صاحب نے گھر میں دعائے ندیہ یا دعائے عہد یا دعائے تعجیل فرج کیلئے شب بیداری کا پروگرام بنایا ہے اور گھر کے کسی کمرے کو اس کیلئے صرف اسی دن کیلئے منسوب بہ امام علیہ الصلوات والسلام کیا ہے تو وہاں بھی یہ جملہ احکام احترام لاگو ہو جاتے ہیں، مثلاً وہاں جوتے پہن کر جانا، تھوکنا، سگریٹ پینا، لغو بات کرنا، اونچا قہقہ لگانا، بلا وضو جانا، کرسی پر بیٹھنا یا تکیہ لگا کر جھوٹی شان سے بیٹھنا، (بشرطیکہ بیماری یا کوئی عذر شرعی نہ ہو ) ہرگز ہرگز مناسب نہیں، کیونکہ عبادات میں جتنا تکلف کیا جائے مستحسن ہوتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار