

Loading content...
تعظیم شعائر ومنسوباتِ امام علیہ الصلوات والسلام بھی فرض ہے، ہر وہ چیز جس کی نسبت محبوب ِعالمین عجل اللہ فرجہ الشریف سے ہو اس کی تعظیم کرنا بھی داخل تقویٰ ہے اور فرض ہے، شعائر امام بھی شعائر اللہ ہوتے ہیں، وہ مقامات جو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے منسوب ومخصوص ہیں مثلاً مسجد جمکران، یا جو مقاماتِ زیارت امام علیہ الصلوات والسلام ثابت ہیں، مسجد سہلہ یہ بھی مقام زیارت امام علیہ الصلوات والسلام ثابت ہے، مسجد کوفہ وکربلا وحلہ وغیرہ جہاں کچھ مقام ایسے ہیں جنہیں مقام صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے نام سے پہچانا جاتا ہے، سامرہ وغیرہ غرض جہاں جہاں، بھی نسبت موجود ہو سر جھکاتے جائیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار