

Loading content...
ساتھ اپنے بیٹے کو بھی لے گئے جو غیر صالح تھا وہاں ان کے بیٹے کو رقم کی ضرورت ہوئی تو والد سے طلب کی، انہوں نے اس رقم میں سے کچھ دے دی جو انہیں حج نیابت کیلئے دی گئی تھی تو وہاں امام علیہ الصلوات والسلام کی زیارت ہوئی، علامہ مرحوم کی سرزنش فرمائی اور ایک آنکھ کے ضائع ہونے کی سزا سنائی جو پوری ہوئی اور دوبارہ حج کا حکم دیا اور فرمایا کہ ہمارے مال میں سے غیر صالح لڑکے کو دینے کی جرأت تم نے کیوں کی ؟ اس جرم کی سزا میں تمہاری ایک آنکھ ضائع ہوجائے گی (خلاصہ ) اس زمانے کے مومنین میں یہ رواج تھا کہ حج نیابت کرواتے تھے یا خود کرتے تھے، اس واقعے سے گویا آقا و مولا عجل اللہ فرجہ الشریف نے اس فعل پر مہر تصدیق ثبت فرمادی کہ یہ عمل درست ہے ،ہمارے دور میں بھی مخیر حضرات کو چاہیے خود حج بہ نیابت ادا کریں یا صالحین کو زاد سفر (سفر خرچ) دے کر یہ فرض ادا کریں لیکن اس میں مال حلال و مخمس ومذکیٰ کی شرط ہے، اور نیابت میں جانے والے کا صالح ہونا ضروری ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار