

Loading content...
اب ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ پہلہ طبقہ اپنا نہیں ہے، اگرچہ محترم ہے لیکن ان کے ساتھ اپنائیت نہیں ہے اور دوسرا طبقہ وہ ہے کہ جو حاکم وقت کی نیابت پر فائز ہے، یعنی جو کام بادشاہ نے کرنا تھا وہ وہی کر رہے ہیں، کھانا دے رہے ہیں، خدمت کر رہے ہیں، فرائض میزبانی ادا کر رہے ہیں، اس لئے ان کا ہر فعل بادشاہ کی طرف منسوب ہوتا ہے کہ فلاں شخص کو بادشاہ نے کھانا کھلایا ہے، بڑی شان سے محل میں کمرہ دیا ہے، حالانکہ یہ کام خدام کرتے ہیں، ہمیں اپنے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے محل کا مہمان بننے کی خواہش نہیں کرنا چاہیے بلکہ خادم بننے کی تمنا کرنا چاہیے کیونکہ اس میں جو اپنائیت ہے وہ مہمان کی صورت میں کہاں ہے یعنی ہمیں مالک کی خدمت کی تمنا کرنا چاہیے، یہ اتنا اونچا مقام ہے کہ جب امام صادق علیہ الصلوات والسلام سے کسی نے سوال کیا کہ کیا ہمارے شہنشاہِ معظم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار