

Loading content...
شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف سے عائد کردہ حقوق میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اپنی زبان کی حفاظت کرو، ایک تو ذکر ِاغیار سے اجتناب ہونا چاہیے کیونکہ اگر اصنام باطلہ کا ذکر اچھائی سے کریں گے تو گنہگار ہوں گے، اگر ان کی برائی کریں گے تو ان کے پجاری ناراض ہوں گے یعنی ان کا کسی طرح کا ذکر نہ کریں اور خاموشی کو گفتگو پر ترجیح دیں کیونکہ احادیث میں ہے کہ سلامتی فی الدین کے دس حصے ہیں اور نو حصے صرف خاموشی میں ہیں اور خاموشی میں توجہ اپنے مالک کی طرف رکھیں، یہ بھی فرض ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار