

Loading content...
شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے احسانات کا بار بار ذکر کرنا اور ان کے فضائل کا اس کے اہل کے سامنے بیان کرنا بھی فرض ہے یعنی جتنی معلومات حاصل ہوں ان کو لوگوں میں بیان کرنا مگر اسرارِ آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کو چھپانا لازم ہے، نیک لوگوں میں اور جوئندگانِ حقیقت کے روبرو اپنی عقل کے مطابق اور ان کی عقل کے مطابق اظہارِ فضائل کرنا مولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف کے حقوق وفرائض میں سے ہے، خصوصاً احسانات کا ذکر کرنا داخل فرائض ہے کیونکہ انسان بندۂ احسان ہوتا ہے اور فطرتاً محسن سے محبت کرتا ہے ،جناب موسیٰ علیہ السلام کو حکم ہوا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں ہماری محبت پیدا کرو،انہوں نے عرض کیا کہ میں کسی کے دل میں محبت کیسے پیدا کر سکتا ہوں؟ فرمان ہوا کہ ان کے سامنے ہمارے احسانات کا ذکر کرو، ان کے دلوں میں محبت پیدا ہوجائے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار