

Loading content...
ایک ڈاکٹر ہر مریض کو ایک ہی دوا تجویز نہیں کرتا جبکہ امراض جدا جدا ہوں یا مرض ایک ہو مگر کنڈیشن (Condition) جدا جدا ہو،بالکل اسی طرح کلموا لناس علی قدر عقولہم فرمانے والی ذات اجراء احکام میں اس چیز کا خیال رکھ کر حکم صادر فرماتی ہے، اس لئے سوچنا چاہیے کہ جو دوا مجھے ملی ہے کسی دوسرے مریض کو نہیں دینا چاہیے، ہاں اگر کوئی تم سے رابطہ کرتا ہے تو اسے مالک کا دروازہ دکھائو کہ یہی وہ دروازہ ہے جہاں سے جملہ امراضِ روحانی وجسمانی کی دوا ملتی ہے، تم اپنا مرض خود تشخیص کروائو اور علاج طلب کرو، کتمانِ اسرار کا اس قدر سخت حکم تھا کہ جناب سلیمان فارسی جناب ابوذر سے اپنے اسرار کو چھپاتے تھے، ہمیں کس نے یہ حکم یا اجازت دی ہے کہ رازوں کو افشا کریں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار